5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:30
اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر سے13کلو ہیروئن برآمد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ائرپورٹ پر 13 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرکے دبئی جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ ملزم کامران علی پرواز نمبر ای کے 675 سے دبئی جانے کے لئے ائر پورٹ پہنچا۔ اس کے سامان کی تلاشی کے دوران ساڑھے تیرہ کلو گرام سے زائد ہیروئن برامد ہوئی جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کامران علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔