5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:45
بھارت عظیم دوست،پاکستان جڑواں بھائی ہے، حامد کرزئی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے بھارت کو اپنا عظیم دوست اور پاکستان کو جڑواں بھائی قرار دیا ہے۔ نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان جڑواں بھائی اور بھارت ایک عظیم دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو بھارت اور افغانستان کے درمیان طے پانے والا معاہدہ پاکستان کو متاثر نہیں کرے گا۔ افغانستان کے ساتھ نئی پارٹنر شپ کے معاہدے کے تحت بھارت افغانستان کی فورسز کو تربیت اور مدد فراہم کرے گا۔