5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:35
سانحہ سیالکوٹ:ملزمان کی بریت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے سانحہ سیالکوٹ کیس میں بری ہونے والے 5 افراد کی بریت ختم کرنے اور عمر قید پانے والے 6 مجرموں کی سزا بڑھانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ محکمہ پراسیکیوشن پنجاب کی جانب سے دائر اپیل میں سیالکوٹ کے دو بھائیوں کے مقدمہ قتل میں بری کئے گئے ملزمان محمد اصغر، اویس،ندیم،شمس اور محمد اکرم کی بریت ختم کرنے کی استدعا کی گئی،، اپیل میں کہا گیا کہ ٹھوس شواہد کے باوجود ان افراد کو بری کردیا ،انہیں گرفتار کرنے اور سزا دینے کا حکم دیا جائے۔ اپیل کے مطابق ملزمان محمد وارث، حسن رضا،قیصر ،عطیب ،اصغر علی اور جمشیدسنگین جرم کے تحت سزائے موت کے مستحق ہیں،،عمر قید ختم کرکے موت کی سزا سنائی جائے۔