5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:45
پی پی سے اتحاد برقرار رہیگا،اگلا الیکشن مل کرلڑیں گے،چوہدری شجاعت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد برقرار رہے گا۔ ایک اعلامہ کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ اگلا الیکشن بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چوہدری برادران نے صدر زرداری سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر صدر نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرادی۔