تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:57

ڈینگی نے آج بھی لاہور سمیت پنجاب میں آٹھ افراد کی جان لے لی

جنگ نیوز -


لاہور...قاتل ڈینگی نے آج بھی لاہور سمیت پنجاب میں آٹھ افراد کی جان لے لی، لاہورمیں مرنے والوں کی تعداد 152 ، پنجاب میں 168 ہوگئی ہے،جبکہ صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد چودہ ہزار سے تجاوز کرگئی،دنیا میں ڈینگی سے اموات کی شرح ایک فیصد سے کم ہے، پنجاب میں یہ شرح ایک اعشاریہ 25 ہوگئی،آج پنجاب میں342 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ،صوبے میں مریضوں کی تعداد چودہ ہزار 19 ہوگئی،،لاہور میں 280 نئے کیسز سامنے آنے سے یہ تعداد بارہ ہزار 196 تک جا پہنچی ہے،پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں اسوقت ایک ہزار 531 افراد زیر علاج ہیں، تیرہ ہزار 677 صحت یاب ہوچکے، اسپتالوں میں تیز بخار سے آنے والے مریضوں کی تعداد میں کمی نہیں آرہی،مریضوں کو علاج کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے طبی ماہرین کے مطابق دنیا میں ڈینگی وائرس سے اموات کی شرح ایک فیصدہے ،پنجاب میں ڈینگی مریضوں سے متعلق محکمہ صحت کے اعدادوشمار کو درست بھی تسلیم کر لیا جائے تو صوبے میں ڈینگی سے شرح اموات ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد تک چلی گئی، سرکاری افسران ،پھر بھی یہی کہتے ہیں کہ پنجاب میں شرح اموات ابھی بھی کم ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات بھارت سے لاہور پہنچ گئیں۔ڈینگی کے ہاتھوں اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ڈینگی مریضوں کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی خصوصی تربیت کے ساتھ مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.