5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:57
نیو یارک میں سوئیٹر پہنے فن پا رے نے لو گوں کی تو جہ حاصل کر لی
جنگ نیوز -
نیویارک…این جی ٹی...عام طور پر دنیا بھر میں لوگ د سرد مو سم میں ٹھنڈی ہوا ؤں سے محفوظ رکھنے کیلئے اُون سے بناسوئیٹر زیب تن کر تے ہیں لیکن امریکی شہر نیو یارک میں ایک شاہراہ کے درمیان نصب فن پارے کو بھی سوئیٹر پہنا دیا گیا ہے۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک اسٹریٹ آرٹسٹ نے چو کور بناوٹ والے اس فن پارے کیلئے رنگ بر نگی اُون اور کروشیاکی مدد سے ایک سوئیٹر تیار کیا اور پھر رات کی تاریکی میں اسے اس ماڈل کے اوپر چڑھا کر اس کی دلکشی میں مزید اضافہ کر دیا۔آج کل اپنی انفرادیت اور انوکھے پن کی وجہ سے یہ سوئیٹر پہنا شاہکار ما ڈل سب کی توجہ کامر کز بناہوا ہے ۔