تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:57

آپریشن میں ابتک 81 ٹارگٹ کلرز اور 38 بھتہ خور گرفتار کئے ،منظور وسان

جنگ نیوز -


کراچی...وزیرداخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران ابتک 81 ٹارگٹ کلرز اور 38 بھتہ خور گرفتار کئے گئے ہیں، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی روانگی کے تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے منظور وسان نے بتایا کہ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے، امید ہے صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انہیں خواب یکم سے پندرہ شعبان تک آتے ہیں دو ماہ سے کوئی خواب نہیں دیکھا خواب کیلئے ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.