6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:46
لاہور: ڈینگی نے ایک اور شخص کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد153 ہوگئی
جنگ نیوز -
لاہور ... ڈینگی نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات لاہور میں ایک اور شخص کی جان لے لی۔اس طرح لاہور میں ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد153 اور پنجاب میں 169 ہو گئی ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کامونکی کا رہائشی 40 سالہ بابر نذیر ڈینگی بخار کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا،بابر نذیر کو تین دن پہلے میواسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،اس طرح لاہور میں ڈینگی بخار کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد169اور پنجاب میں 342ہو گئی ہے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی مجموعی تعداد14 ہزار سیتجاوز کرگئی ہے،صرف لاہور میں 280 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ تعداد12 ہزار 196 تک جا پہنچی ہے۔پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ایک ہزار 531 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ تیرہ ہزار 677 صحت یاب ہوچکے ہیں،اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی نہیں آئی ، مریضوں کو باری کے لیے کئی کئی گھنٹیقطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔