6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:46
اسرائیل مشرقی وسطیٰ کے ممالک کیلئے خطرہ بن چکا ہے، ترک وزیر اعظم
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…جنگ نیوز… ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل جوہری ہتھیاروں کے باعث مشرقی وسطیٰ کے ممالک کیلئے خطرہ بن چکا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورہ کے موقع پر وزارت خارجہ میں بات چیت کے دوران ترک وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں گزشتہ کچھ عرصہ سے بگاڑ پیدا ہو رہا ہے اور تعلقات کی خرابی کا آغاز غزہ کے امدادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت سے ہوا۔ ترک وزیر اعظم نے اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مشرقی وسطیٰ کے ممالک کیلئے ایک خطرہ ہے ۔