6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:46
کراچی میں حالیہ تشدد انتہائی بھیانک ہے، چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کراچی ازخود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ اجمل پہاڑی پرجے آئی ٹی کی رپورٹ عدالتی کارروائی کاحصہ بنادی گئی،کراچی میں تشددمحض لسانی نہیں،مختلف گروپس کررہے ہیں، کراچی میں حالیہ تشددانتہائی بھیانک ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی میں مختلف گروپ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، مختلف علاقوں سے پشتو،اردو،پنجابی اورسندھی بولنے والوں کی50 لاشیں ملیں۔