تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:31

سیلاب متاثرین کیلئے اقوام متحدہ کاایک کروڑ 76لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

جنگ نیوز -


نیویارک ... اقوام متحدہ نے سندھ کے سیلاب متاثرین کو خوراک اور امدادی اشیاء کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ چھہتر لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ،اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق سندھ کے سیلاب سے متاثرافراد کی امداد جاری رکھی جائے گی، اقوام متحدہ کے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ کی جانب سے اعلان کر دہ17.6ملین ڈالر سندھ میں سیلاب متاثرین کو شلیٹر میٹرئل،خوارک، پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں خوراک اورادویات کا ذخیرہ اگلے چند ہفتوں میں ختم ہوجائے گا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چار لاکھ 13 ہزار افراد کو امداد دی جارہی ہے آئندہ چند ہفتوں میں اسے ڈبل کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.