تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:31

کراچی: رات گئے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، کاروبار بند

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں ہڑتال کی کال کے پیش نظر رات گئے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرکے کاروبار بند کرادیا گیا۔ کورنگی میں نامعلوم افراد نے ایک بس کو بھی آگ لگادی۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شہر کا امن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،پولیس کے مطابق کراچی میں سمن آباد، لانڈھی، کورنگی، گودھرا، اولڈ سٹی ایریا اور مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے دکانیں بند کرادی گئیں۔ کورنگی روڈ پر بلال چورنگی کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے مسافر بس روٹ نمبر ڈی گیارہ کو آگ لگادی۔ لی مارکیٹ کے قریب سے رات گئے ایک شخص کی بوری بند لاش بھی ملی ہے۔ شہر میں بدامنی کے بعد اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب ترجمان ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ہڑتال کے بہانے کسی کو شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور شہر میں تخریب کاری کی کوشش کرنے والوں اور امن کو بگاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.