7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:20
لیہ،دریا میں ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
جنگ نیوز -
لیہ… لیہ میں دریائے سندھ کے کنارے پکنک منانے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ڈوب گئے ، 5 خواتین کی لاشیں اور دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا، دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے دوبارہ ریسکیوآپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کروڑ لعل عیسن کے علاقے بستی مڈ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 11 افراد دریائے سندھ پر پکنک مناتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔ اس دوران بارہ سالہ عاصم اور 20 سالہ راحیلہ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم دیگر 9 خواتین ڈوب گئیں، ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر مقامی غوطہ خوروں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد 5 خواتین کی لاشیں نکال لیں ہیں۔ جبکہ دیگر 4 کی تلاش کے لئے ایک بار پھرریسکیوآپریشن شروع کردیا گیا ہے۔