تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

بھاشاڈیم کاسنگ بنیاد18اکتوبرکورکھاجائے گا،وزیراعظم گیلانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد 18 اکتوبر کو رکھ دیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ بھاشا ڈیم کو غیر متنازع بنانے کے لیے اس کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ لواری ٹنل پر کام شروع کرنے کے لیے 2 ارب روپے درکار تھے انہوں نے یہ رقم جاری کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جتنے منصوبے موجودہ حکومت کے دور میں مکمل ہوں گے ان کی مثال نہیں ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.