8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
مانیٹری پالیسی:لاہورچیمبرکاشرح سودمیں3فیصدکمی کامطالبہ
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور چیمبر آف کامرس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں تین فیصد کمی کا اعلان کیا جائے۔ ایسا نہ ہوا تو صنعتی پہیہ سست رفتاری کا شکار ہی رہے گا۔ لاہور چیمبر میں مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر عرفان قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مارک اپ کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ،ان حالات میں انڈسٹری بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کا کیسے مقابلہ کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے شرح سود کم ہونے سے نئی صنعتیں لگیں گی۔