تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

ملک میں کھاد کی کوئی قلت نہیں، پرویز الٰہی

جنگ نیوز -
لاہور...سینئر وفاقی وزیر پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ملک میں کھاد کی کوئی قلت نہیں،ذخیرہ اندوزی اور چور بازاری کے ذریعے کسانوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر کسانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کھاد ساز فیکٹریاں قیمتوں میں اضافہ سے باز رہیں، انہیں جس قیمت پر گیس فراہم کی جاتی ہے وہ دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کھاد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کھاد کی مطلوبہ مقدار میں درآمد کیلئے بھی انتظامات کیے گئے ہیں،کسانوں کو کھاد کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.