تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار دینارا سفیناکا ریٹائرمنٹ کا اعلان

جنگ نیوز -


ماسکو...خواتین ٹینس کی سابق عالمی نمبر ایک دینارا سفینا نے کمر کی تکلیف کی وجہ سے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔روس سے تعلق رکھنے والی دینارا سفیناکے بھائی مرات سافن بھی عالمی نمبر رہ چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں مراٹ سافن نے بتایا کہ دینارا سفینا کمر کی انجری کے سبب مزید ٹینس نہیں کھیل سکیں گی، اسی لئے انہوں نے کھیل سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ۔ اپریل 2009 میں عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کرنیوالی روسی ٹینس اسٹار دینارا سفینا نے انٹرنیشنل سرکٹ میں اپنا آخری راؤنڈ میچ اس سال میڈرڈ اوپن کا کوارٹر فائنل کھیلا تھا۔25سالہ دینارا سفینانے تین گرینڈ سلم اوپن سنگلز کے فائنل کھیلے۔اپنے کیریئر میں انہوں نے 12 سنگلز اور 9 ڈبلز ٹائٹل بھی جیتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.