تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

امریکا ، نیٹو اور افغان حکومت دس سال میں بھی امن قائم نہیں کرسکے،کرزئی

جنگ نیوز -


کابل…افغان صدر حامد کرزئی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت، امریکا اور نیٹو افواج پچھلے دس برسوں میں افغان عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے اور یہ بدترین ناکامی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے افغان صدرکرزئی نے کہا کہ افغان حکومت، امریکا اور نیٹو کی بنیادی ذمے داری افغان عوام کو تحفظ فراہم کرنا تھی۔ بین الاقوامی برادری اور ان کی حکومت یہ تحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے تک افغانستان میں گڑبڑ کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ یہ ٹھکانے حکومتِ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعاون کے بغیر ختم نہیں ہونگے۔صدر کرزئی نے مزید بتایا کہ یہ کبھی نہیں کہا گیا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے بلکہ ہمیں یہ معلوم نہیں کہ کس سے بات کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک طالبان کا کوئی نمائندہ سامنے نہ آئے ہمیں نہیں معلوم ہوگا کہ کس سے بات کی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.