تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

اوپرا ونفرے سب سے زیادہ آمدنی والی خاتون اداکارہ

جنگ نیوز -


نیویارک …مشہور امریکی ٹی وی شو کی میزبان اوپرا ونفرے ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ آمدنی والی خاتون شوبز شخصیت بن گئی ہیں۔فوربز میگزین کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین فہرست میں اوپرا ونفرے اپنی290ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔اپنے ٹاک شو اور میگزین سے کثیر سرمائے کی مالک بننے والی اوپرا ونفرے نے اس فہرست میں نامور سنگرز بیونس نوئلز،لیڈی گاگا اور اور ٹیلر سوئفٹ تک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اپنی90ملین ڈالرز آمدنی کے ساتھ لیڈی گاگا،55ملین ڈالر کی آمدنی کیساتھBethenny Frankel تیسرے جبکہ ٹیلر سوئفٹ سمیتGisele Bundchen،Ellen DeGeneresاورJudy Sheindlinاپنی45ملین ڈالر کی آمدنی کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.