8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
97000اسکوائر فٹ پربھوسے سے تخلیق کردہ بھول بھلیّاں
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی ریاست آئیڈاہو(Idaho) کے شہر روپرٹ میں بھوسے کی مدد سے تخلیق کی گئی بھول بھلیوں نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔امریکا کی ایک نرسری میں بھوسے کے تنکوں کی مدد سے تخلیق کی گئیں یہ بھول بھلیّاں96ہزار847اسکوائر فٹ پر پھیلی ہوئی ہیں۔ان بھول بھلیوں کو تیار کرنے میں 3ہفتے لگے ہیں جن میں ایک30فٹ بڑا اہرام اور دو پوشیدہ کمرے تیار کیے گئے ہیں۔2ایکڑ رقبے پر پھیلی ان بھول بھلیوں میں چلنے کا راستہ تقریباً2میل ہے جنہیں بچوں کے لیے ہیلووین کے تہوار پر14اکتوبر سے کھولا جائیگا۔کئی ہزار فٹ رقبے پر تعمیر کی گئیں ان بھول بھلیوں کو دنیا کی سب سے بڑی بھوسے کی مدد سے بنائی گئی بھول بھلیوں کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بنادیا گیا ہے۔