تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

لاہور:چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے مزید11افراد ہلاک

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی،،جس سے لاہور میں ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 171 جبکہ پنجاب میں 190 ہو گئی ہے۔پنجاب میں مزید 312 نئے کیسز کے بعد ڈینگی مریضوں کی تعداد چودہ ہزار 760 جبکہ لاہور میں بارہ ہزار 761 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں اب تک چودہ ہزار 448مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو نوے جن میں صرف لاہور کے ایک سو اکتر مریض شامل ہیں۔ انڈونیشین ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام میں ڈینگی سے بچاوٴ بارے آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تربیت بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ ڈینگی مریضوں کی صیح معنوں میں دیکھ بھال کر سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.