8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
چین میں بس اور کار میں تصادم،35افراد ہلاک،18زخمی
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین میں بس اور کار میں تصادم میں 35 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ چین کے سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ چین کیشمالی ساحلی شہر تیان جن میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری تھی جس نے ایک کار کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں 35افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔