8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:37
پشاور میں بھی بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد
جنگ نیوز -
پشاور… پشاور پولیس نے متنی کے علاقے جانی خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بڑامد کر کے شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاسی سی پی او پشاور امتیاز الطاف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے بڈھ بیر اور متنی کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران بھاری تعدا د میں اسلحہ برآمد کیا ہے جس میں راکٹ لانچر، دو گولے اور دو ریموٹ کنٹرول بم اس کے علاوہ بم بنانے میں استعمال ہونے والی 16 بیٹریاں، 16 ڈیٹونیٹر اور 8 کلوگرام بارودی مواد شامل ہیں۔ امتیاز الطاف نے بتایا کہ 13 دستی بم اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے بال بیرنگز کے پانچ ڈبے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ امتیاز الطاف کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور کمزور ہو چکے ہیں تاہم اس کے باوجود پشاور کی پولیس انتہائی الرٹ ہے۔