تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:10

یبر پختونخوا : گاڑیوں کی رجسٹریشن میں گھپلے،رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال

جنگ نیوز -


پشاور...…خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں وسیع پیمانے پر گھپلوں اور بے قاعدگیوں کی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے والی نجی کمپنی بے قاعدگیوں میں ملوث ہے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے دو افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی تھی جس نے تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے والی نجی کمپنی نے ہزاروں گاڑیوں کو غیر قانونی رجسٹریشن نمبر جاری کیے ہیں جن میں مبینہ طور پر چھینی گئی اور چوری شدہ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نجی کمپنی کی ایک خاتون اہلکار جس نے 2008میں نوکری چھوڑ دی تھی انکی آئی ڈی سے ایک سال بعد مین کمپیوٹر سے رجسٹریشن نمبر جاری کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی نمبر کی ایک نمبر پلیٹ کا پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز سے تجزیہ کرایا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ نمبر پلیٹ اصلی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے نجی کمپنی جعلی رجسٹریشن نمبر جاری کر رہی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ نجی کمپنی کا کنٹریکٹ دوہزار دس میں ختم ہواجس کے بعد رجسٹریشن کا نظام حکومت کے حوالے ہونا تھا، تاہم ایسا نہیں کیاگیا اور کنٹریکٹ کو مزید پانچ سال کیلئے بڑھا دیاگیا۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ نجی کمپنی کا کنٹریکٹ ختم کیا جائے اور اس کے خلاف نیب کے ذریعے کاروائی کی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.