تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:10

پاکستان پر دباؤ بڑھائیں، صدر کرزئی کا امریکی ایلچی سے مطالبہ

جنگ نیوز -


کابل...افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی ایلچی مارک گراسمین سے پاکستان پر شدت پسندوں کیخلاف عملی اقدامات کیلئے دباوٴ بڑھانے پر اصرار کیا ہے۔ افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ صدر حامد کرزئی نے افغان ایلچی مارک گراسمین سے کابل میں ملاقات کی۔صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مستقبل میں مذاکرات کے مثبت نتائج ملنے چاہئے۔ انھوں نے امریکی ایلچی کو پاکستان پر دباوٴ بڑھانے کی درخواست کی۔صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی ایلچی گراسمین نے امریکا کے پاکستان پر شدت پسندوں کے خلاف عملی اقدامات کے لیے دباوٴ برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔صدر کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خود کش حملوں اور دہشت گردی کے واقعات سے افغان شہروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔کابل میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی ایلچی مارک گراسمین افغانستان کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے خطے کا دورہ کررہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.