8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:22
کرپشن کیخلاف سڑکوں پر آکر حکومت کو چلتا کریں گے، احسن اقبال
جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اے این پی،ایم کیو ایم اور ق لیگ نے کرپٹ حکومت کا ساتھ دیکر اسے گرنے سے بچا لیا،تاہم ان کی جماعت حکومت کی کرپشن کیخلاف جلد سڑکوں پر آ رہی ہے اور ان کو چلتا کرے گی۔لاہورمیں آئی ای پی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان کے پاس حکومت کی اِن ہاوٴس تبدیلی کیلئے اکثریت نہیں ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیورو کریٹس کی بجائے ملکی فیصلے انجینئرز کو کرنے چاہئیں۔انہوں نے اس موقع پر آئندہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا۔