تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:21

افغان جنگ کے دس سال مکمل ہونے پر لندن میں احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -


لندن ... افغان جنگ کے دس سال مکمل ہونے پر لندن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت جمائما خان اور وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے کی،لندن کے مشہور ٹریفالگر اسکوائر میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج اور جمائما خان کی قیادت میں افغان جنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے،انہوں نے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاوٴننگ اسٹریٹ پرجاکر یادداشت بھی پیش کی،اس موقع پر جمائما خان کا کہنا تھا کہ اب جب کہ القاعدہ کا سربراہ بھی مارا گیا تو پھر افغان جنگ کیوں جاری ہے،انہوں نے برطانوی حکومت سے فوجوں کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا،مظاہرے کے منتظمین نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان جنگ کے 10 سال مکمل ہونے پر ہونیوالے مظاہرے میں 5 ہزار افراد نے شرکت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.