9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:21
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے گھٹنے کا آپریشن
جنگ نیوز -
حیدرآباد دکن ... ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بھارت کے ایک اسپتال میں گھٹنے کا آپریشن کیا گیا،شعیب ملک بھی اس موقع پر اسپتال میں موجود تھے،بھارت سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے کافی عرصے سے ٹینس کے میدان سے دور تھیں،لیکن اب انہوں نے بھارتی شہر حیدرآباد میں اپنے گھٹنے کا آپریشن کرالیا ہے،ان کے والد عمران مرزا کے مطابق آپریشن کامیاب رہا،ان کے شوہر شعیب ملک بھی اسپتال میں موجود تھے،ان کے والد نے امید ظاہر کی ہے اب انہیں گھٹنے کا درد دوبارہ نہیں ہوگا،کیونکہ یہ تیسری بار ہے کہ ثانیہ نے گھٹنے کا آپریشن کرایا۔