تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:21

سندھ :بارش سے متاثرہ علاقوں سے پانی تاحال نکالا نہ جاسکا

جنگ نیوز -


بدین ... سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں کھڑا پانی اب تک نہ نکالا جاسکا۔بحالی کے کاموں کی سست روی نے متاثرین کی زندگی اذیت ناک بنادی ،ضلع بدین میں سیلابی پانی میں گھرے متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں۔جبکہ خیمہ بستیوں میں مقیم متاثرین کو بھی شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔دوسری جانب سیم نالوں میں پڑنے والے شگافوں کو اب تک پر نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں پانی جوں کا توں موجود ہے۔میرپورخاص میں اسپتال اور صحت کے مراکز سمیت کئی سڑکیں اور دفاتر اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔جھڈو ،نوکوٹ، اور عمر کوٹ میں بھی کئی کئی فٹ پانی موجود ہے جبکہ ان علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین مختلف مقامات پر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔سانگھڑ شہر کے بیشتر رہائشی علاقے اور مرکزی شاہراہیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔خیرپور ،نواب شاہ ،دادو،ٹنڈو الہ یار اور نوشہروفروز کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں بھی برساتی پانی کی عدم نکاسی کے باعث پیٹ اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.