9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:21
کراچی : پاک کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن ،30افرادزیر حراست
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں پاک کالونی اور اطراف کے علاقوں میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔کراچی میں پاک کالونی، بڑا بورڈ اور ماربل مارکیٹ کے اطراف کے علاقوں کا ہفتے کی رات پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے محاصرہ کرلیا اور ان علاقوں کے داخلی اورخارجی راستے بند کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق مشترکہ کارروائی جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ اس دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ ایس پی سائٹ شاہ جہان خان کے مطابق دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم زیرحراست افراد سے کوئی اسلحہ برآمدنہیں ہوا۔