9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59
ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کیلئے روس جارجیا مذاکرات ناکام
جنگ نیوز -
برن…جنگ نیوز…سوئٹزر لینڈ کی ثالثی میں روس اور جارجیا کے درمیان عالمی ادارہ تجارت ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کیلئے ہونے والے مفاہمتی مذاکرات ناکام ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس اور جارجیا کے درمیان ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کیلئے ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے سوئس حکومت نے ثالثی کا کردار ادا کیا ۔ جارجیا کے نائب وزیر خارجہ سرگی کپنازے نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کی بڑی وجہ روس کا جارجیا سے علیحدگی اختیار کرنے والے حصے جنوبی اوسیشیا اور ابخازیہ کے روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بارے معلومات دینے سے یکسر انکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک روس اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کرتا جارجیا ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کیلئے اس کی حمایت نہیں کرے گا ۔