تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:22

پنجاب اسمبلی توڑنے کی غیرآئینی تجویز الیکشن سے فرار کا بہانہ ہے،چوہدری ظہیر

جنگ نیوز -


لاہور…مسلم لیگ ق پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی غیرآئینی تجویز الیکشن سے فرار کا بہانہ ہے،ایسا بیان لوٹا ساز فیکٹری کے مالک کا آنا چاہیے،لوٹوں کا نہیں۔چوہدری ظہیرالدین نے جیو نیوز سے گفتگو میں یونی فکیشن بلاک کے رہنما طاہر علی جاوید کے بیان پر کڑی تنقید کی ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی تجویزیں غیرجمہوری لوگ دے رہے ہیں،طاہر علی جاوید بتائیں کہ وہ ایسا بیان دیتے ہوئے کس جماعت کی نمائندگی کر رہے ہیں،ایسا بیان کسی لوٹے کے بجائے لوٹا ساز فیکٹری کے مالک کو دینا چاہیے تھا،انہوں نے کہا کہ طاہر علی جاوید کو اس کے حلقے کے عوام مسترد کردیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.