تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:22

آئندہ الیکشن پیپلزپارٹی سے مل کر لڑیں گے،پرویز الٰہی

جنگ نیوز -


لاہور…مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر،سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے،جن سیٹوں پر ق لیگ کے امیدوار جیتے وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔ انہوں نے یہ بات لاہور ،گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژنوں کے عہدیداروں ،ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈروں کے اجلاس سے خطاب میں کہی،شرکاء نے چوہدری برادران کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فیصلوں کا مکمل اختیار دیا، چوہدری پرویز الٰہینے کہا کہ مسلم لیگ ق کے کارکن پیپلز پارٹی کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات بہتر بنائیں اور ان سے رابطے میں رہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی،ساہیوال کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ق کے امیدوار مظفر علی شاہ کھگہ کی مکمل حمایت کررہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.