تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:22

ایم کیو ایم سے اتحاد ملک توڑنے کے مترداف ہے،ذوالفقار مرزا

جنگ نیوز -


کراچی …پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے اتحاد ملک توڑنے کے مترداف ہے ۔کراچی ائیرپورٹ پربات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی دلیری اور سچ بولنا، آصف علی زرداری کیلئے خوشی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کل شام پانچ بجے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی پھیلی ہے ، بدمعاشوں اور شریفوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کردیا گیا۔جماعت اسلامی کا نام بھتہ خوری میں شامل کرکے زیادتی کی گئی،عدالتی فیصلے کی مخالفت کرتا ہوں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.