تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:22

نواز شریف کرپشن کیخلاف سنجیدہ ہیں تو پہلے اپنے اثاثے بتائیں،عمران خان

جنگ نیوز -


لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کرپشن ختم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو پہلے اپنے اثاثے ظاہرکریں۔عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا سونامی آنیوالاہے سب کو بہا لے جائیگا۔ انھوں نے یہ بات لاہور میں شوکت خانم اسپتال میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہی۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدارمیں آکر بڑے بڑے گورنر ہاوٴس،وزیراعظم ہاوٴس اور محل ختم کردیگی ،تعلیم اور صحت پر تین گنا زیادہ خرچ کیاجائیگا۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ڈرامے اور نوراکشتی کرتے ہیں ،نون لیگ پہلے جمہوریت کے نام پر زرداری کی ریڑھ کی ہڈی بنی ہوئی تھی ۔اب اسے کرپشن یاد آ گئی ہے ۔ وہ اسمبلیوں سے مستعفی کیوں نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جتنے اثاثے ظاہرکرتے ہیں اتنا رائیونڈمحل کا ماہانہ خرچہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.