9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:22
خیبر پختونخوا میں مزید آٹھ افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا میں مزید آٹھ افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد قاتل ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد 234ہوگئی ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ بھر میں ڈینگی کہ مزید 8کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 234تک جاپہنچی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 234میں سے 84افراد ایسے ہیں جو کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے ڈینگی وائرس اپنے ساتھ خیبر پختونخوا لائے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبہ کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے60 مریض زیر علاج ہیں۔