تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:33

لاہور:دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی،اہم مقامات پرپولیس ناکے

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کی ممکنہ وارداتوں کی اطلاعات کے بعد شہر کے حساس اور اہم مقامات پر پولیس ناکے لگا دیے گئے۔سی سی پی او لاہور کی جانب سے گذشتہ روز شہر میں پولیس کو ریڈ الرٹ کیا گیا اور اہم اور حساس مقامات پر سکیورٹی ناکے لگا دیے گئے،ان ناکوں پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ اور اہم عمارتوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایوان وزیر اعلیٰ کے قریب پولیس ناکے پرکارسوار مشکوک شخص سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.