9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:33
خان پور: شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو آگ لگادی
جنگ نیوز -
خان پور…خان پور کے نواحی علاقے جیٹھہ بھٹہ میں پیسے نہ لانے ایک خاتون کو شوہر اور دیور نے پٹرول چھڑک کرکے آگ لگادی۔ ساڑھے تین سال قبل چک82پی کی رہائشی لطیفاں بی بی کی شادی شبیراحمد سے ہوئی تھی۔شبیر احمد مکان بنانے کے نام پرساڑھے چارلاکھ روپے پہلے ہی میکے سے بٹورچکا ہے، لیکن اسکی مانگے کی عادت ختم نہ ہوسکی۔اس دفعہ پیسے نہ ملنے پر رات کو سوتے ہوئے شبیراحمد نے بھائی محبوب کے ساتھ مل کر لطیفاں بی بی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے اس کا پاوٴں جھلس گیا اور لطیفاں بی بی جان بچانے کیلئے صحن میں بھاگتی رہی۔ اطلاع ملنے پرلطیفاں کے گھر والوں نے اس کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا جہاں اس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ تھانہ صدر خان پورمیں متاثرہ لڑکی کی والدین نے لطیفاں بی بی کے شوہر،دیور سمیت ماں باپ کیخلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔ لطیفاں کی ساس سلمیٰ کاکہنا ہے کہ ان کا بیٹے محبوب کا ذہنی توازن خراب ہے۔