تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:33

پشاور:بڈھ بیر میں ہلاک ہونیوالے شرپسند کی شناخت ہوگئی

جنگ نیوز -
پشاور …پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ہلاک ہونیوالے شرپسند کی شناخت ہوگئی ہے، دہشت گرد کا تعلق بڈھ بیر سے ہی تھا۔ایس پی رورل کالام خان نے میڈیا کو بتایا کہ بڈھ بیر کے علاقہ جانی خوڑ میں رات گیارہ بجے کے قریب پولیس ٹیم پر حملہ ہوا، پولیس کیجوابی کارروائی میں ایک گل مان شاہ نامی شدت پسند ہلاک ہوا جبکہ دیگر شر پسند فرار ہو گئے۔ ایس پی کالام خان کے مطابق ہلاک ہونیوالے شرپسند جس کا تعلق بڈھ بیر سے تھا۔ ایک دستی بم اور دیگراسلحہ بھی برآمد ہو۔پولیس کے مطابق گل مان شاہ درجنوں سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.