تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:33

متحدہ کیخلاف3سوٹ کیسوں میں ثبوت لندن لے کر جاؤنگا،ذوالفقار مرزا

جنگ نیوز -


کراچی… سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذو الفقار مرزا نے کہا ہے کہ مجھے موت سے عشق ہے اور وہ میری محبوبہ ہے ،حکومت میں بیٹھے ہر شخص کی کر پشن کے بارے میں قوم کو آگا ہ کروں گا ،پیپلز پارٹی میں بھی چار،پانچ چور ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گئے،وہ اب بھی نہ سدھرے تو ان کے نام بھی میڈیا پر لے آؤں گا۔کراچی کے علاقے لیاری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ مجھ پر اسلحہ لائسنس کے اجرا کا الزام ہے لیکن مجھے اب بھی اگر موقع ملا تومزید اسلحہ لائسنس جا ری کروں گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں بد امنی کے از خود نوٹس کے عدالتی فیصلے سے مایوس ہوا ہوں،چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ مجھ پر توہین عدالت عائد کرے اور مجھے عدالت میں بلائیں ۔حکومت کبھی کسی جماعت کے خلاف ریفرنس نہیں بھیجے گی۔میرے وزارت کے ساڑھے تین سال جماعت اسلامی کے خلاف کوئی ایک بھی بھتہ کوری کا کسی نہیں آیا۔شیطان ملک کے باپ میں بھی دم نہیں کہ وہ پیپلز امن کمیٹی پر پابندی عائد کروا سکے وہ جھوٹ بولتے آئے ہیں۔ اردو بولنے والوں سے ہم آداب سیکھا کرتے تھے، متحدہ قومی مومنٹ کے خلاف3سوٹ کیسوں میں ثبوت لندن لے کر جاؤں گا،الطاف حسین پچھلے 26سال کے دوران ہونے والے جرائم کی ذمہ داری قبول کریں ۔منظور وسان کے منہ کو بھی پیسہ لگ گیا ہے،وہ میرا دوست ہے لیکن ڈرپوک ہے۔گورنر ہاؤس قبضہ مافیا،بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی آماجگاہ ہے۔جج صاحبان ،فوجی قیادت سے اپیل کرتا ہوں کرپشن اور بد عنوانیوں کا نوٹس لیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.