تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:38

رگبی ورلڈ کپ : آسٹریلیا ،جنوبی افریقہ کوہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جنگ نیوز -


ولنگٹن …رگبی ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے دفاعی چمپئن جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ولنگٹن ، نیوزی لینڈ میں کھیلے جانیوالے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ میچ کے 12ویں منٹ میں آسٹریلوی کپتان جیمز ہارویل نے پہلی ٹرائی اسکور کی جس کے بعد 17ویں منٹ میں والبیز کے ونگر او کونر نے دوسری کامیاب ٹرائی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ پر 8-0 کی برتری حاصل کرلی۔ افریقی ٹیم کی جانب سے پہلی ٹرائی 39ویں منٹ میں دیکھنے میں آئی لیکن آخری لمحات میں آسٹریلیا کا پینلٹی پر اسکور کرنا میچ کا آخری اٹیک ثابت ہوا اور آسٹریلیا نے 11-9 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ اس سے قبل فرانس نے انگلینڈ کو 19-12 سے اور ویلز نے آئرلینڈ کو 22-10 سے ہراکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.