تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:49

سندھ:بارش سے متاثرہ علاقوں میں بدحالی،خوراک کی قلت

جنگ نیوز -


بدین ... سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں زندگی سسک رہی ہے۔زمینوں سے پانی اترنے کو تیار نہیں جبکہ حکومتی اہلکار متاثرین میں امداد کی تقسیم میں کنجوسی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، تھرپارکر میں کھلے آسمان تلے پڑے متاثرین دانے دانے کو محتاج ہیں ، لیکن ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ سے لدے 64ٹرک یہ کہہ کر واپس کردیے کہ ان کے پاس امدادی سامان رکھنے کی مناسب جگہ نہیں۔میر پور خاص اور سانگھڑ کے بیشتر علاقوں میں اب بھی کئی کئی فٹ گندا پانی کھڑاہے جس سے تعفن پھیل گیا ہے جبکہ ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرین بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے،بچے ،خواتین اور بزرگ پانی کی تلاش میں میلوں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ضلع بدین میں بھی بارش سے متاثرہ افراد کی زندگی درد کی تصویر بنی نظر آتی ہے۔رہائشی علاقوں اور زرعی زمینوں پر پانی جمع ہے جبکہ متاثرین خیمہ بستیوں میں صاف پانی اور خوراک کو ترس رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.