تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:38

لاہور:فورٹریس اسٹیڈیم سے گرفتار نوجوانوں میں سے ایک کی ضمانت

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کی مقامی عدالت نے فورٹریس اسٹیڈیم سے گرفتار کیے جانے والے 3 برقعہ پوش نوجوانوں میں سے ایک کو ضمانت پر رہا جبکہ دو کو جیل بھجوا دیا ،فورٹریس اسٹیڈیم سے گرفتار ہونیو الے نوجوانوں نعمان،مبشر اور شعیب کو کینٹ کچہر ی میں علاقہ مجسٹریٹ ملک شفیق کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے تفتیش کے لئے ریمانڈ طلب کیا تاہم عدالت نے ریمانڈ کے بجائے دو ملزمان شعیب اور نعمان کو جیل بھجوا دیا اور ایک ملزم مبشر کو کم عمر ہونیکا فائدہ دے کر اسے50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا،پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے خواتین سے چھیڑخانی کی نیت سے یہ روپ دھارا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.