تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:14

کویت میں مقیم عرب بدّووں کی شہریت کیلئے ریلی

جنگ نیوز -
کویت میں مقیم عرب بدّووں کی شہریت کیلئے ریلی

کویت سٹی …کویت میں مقیم شہریت سے محروم عرب بدّووں نے ریلی نکالی ہے جس میں سابق ارکان پارلیمان نے بھی شرکت کی ہے۔دریں اثناء حکومت نے 34ہزار افراد کو قومیت دینے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔کویت میں اس وقت ایک لاکھ پانچ ہزار کے لگ بھگ شہریت سے محروم افراد رہائش پذیر ہیں جو دوسرے شہریوں کو حاصل شہریت ،مفت تعلیم،طبی سہولتوں اور ملازمتوں جیسی مراعات سے محروم ہیں اورحکومت کی پابندیوں کی وجہ سے انکی اکثریت بڑے نامساعد معاشی حالات میں زندگیاں گزار رہی ہے حالانکہ تیل کی دولت سے مالامال کویت میں مقامی شہریوں کی اوسطاً ماہانہ فی کس آمدنی ساڑھے تین ہزار ڈالرز ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جون میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق کویت عرب بدّووں کو اپنی حقیقی قومیت ظاہر کرنے پر مجبور کرنے کے لیے انھیں پیدائشی ،شادی اور موت کے سرٹیفکیٹس سمیت دوسرے ضروری کاغذات کے اجراء سے انکار کرتا چلا آرہا ہے۔دوسری جانب کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ان عربوں نے ملک کی شہریت کے حصول کے لیے اپنی حقیقی قومیت کو چھپا رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.