تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:14

یمن میں ہزاروں مظاہرین کا احتجاج، صدرکو استثنیٰ دینے کی مخالفت

جنگ نیوز -


صنعا ... یمن میں ہزاروں مظاہرین نے صدرمملکت علی عبداللہ صالح اور ان کے قریبی معاونین کو شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہونے پرمقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے اور ان کو کسی بھی قسم کی رعایت یا استثنیٰ دینے کی مخالفت کی۔ دارالحکومت صنعا میں مظاہرے میں شریک شہریوں نے علی عبداللہ صالح کو دی گئی معافی کی مخالفت کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی ہلاکتوں کے الزامات میں علی صالح اور ان کے قریبی معاونین کے خلاف مقدمات چلائے جائیں۔ یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے گذشتہ ماہ خلیج تعاون کونسل کی جانب سے انتقال اقتدار کے لیے پیش کردہ منصوبے پر دستخط کر دیے تھے اور اختیارات اپنے نائب صدر عبد ربہ منصور ہادی کو سونپ دیے تھے۔ان کے اس اقدام کے باوجود دارالحکومت صنعا اور دوسروں شہروں میں ہزاروں افراد ان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور انھیں عدالتی کارروائی سے استثنیٰ دینے کی مخالفت کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.