24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:19
تحریک انصاف میں شمولیت ایک آپشن ہے ،مخدوم جاوید ہاشمی
جنگ نیوز -
ملتان ... مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیاہے اور عمران خان سے بات ہوتی رہتی ہے ،تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق بھی بات ہوئی ہے اور یہ ایک آپشن ہے ۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پرعلی الصبح جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی فیصلہ مشکل بھی ہو تو کر لینا چاہئیے،تاہم وہ آج صبح سات بجے حلقے کے لوگوں سے بات چیت کے بعد کوئی فیصلہ کرینگے اورپھر نو بجے ملتان سے کراچی روانہ ہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کراچی میں عمران خان کے جلسے میں شریک ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں پارٹی کی سینئر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی ،جبکہ مسلم لیگ کے قائد نواز شریف سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔