تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:3

بنوں : ٹوچی اسکاوٴٹس لائن پر خود کش حملہ، 9 جاں بحق 17زخمی

جنگ نیوز -


بنوں…بنوں کے قریب کوہاٹ روڈ پر ٹوچی اسکاوٴٹ لائن پر خود کش حملے میں 9ایف سی اہلکار جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق آج علی الصبح خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بنوں کوہاٹ روڈ پر واقع ٹوچی اسکاوٴٹس لائن سے ٹکرادی۔ جس سے اسکاوٴٹس لائن اور اس کے قریب قائم ایف سی کی چوکی مکمل تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔دھماکے کے وقت اسکاوٴٹس لائن میں بڑی تعداد میں ایف سی اہلکار موجود تھے ۔دھماکے میں 9ایف سی اہلکار جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں سی ایم ایچ منتقل کیا جاچکا ہے ۔دھماکے میں 2سو کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.