24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:30
جاوید ہاشمی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
جنگ نیوز -
ملتان…مخدوم جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کیلیے کوئی ڈیل نہیں کی مخدوم جاوید ہاشمی آج ملتان سے کراچی کے لئے پی۔ آئی۔ اے کی فلائٹ پی۔ کے 331 پر روانہ ہوئے جہاں امید یہ ظاہر کی جا رہی ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر مخدوم جاوید ہاشمی کا استقبال پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کریں گے۔ جاوید ہاشمی جب ملتان میں اپنی رہائش گاہ سے ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوئے تو کارکنوں نے کافی دیر تک ان کا راستہ روکا اور گاڑی کے سامنے دھرنا دے دیا چند کارکنوں کا کہنا تھا کہ اگر آپ جیسے لیڈر پارٹی چھوڑ دیں گے تو ہم کس پر اعتماد کریں گے آپ پارٹی تبدیل نہ کریں جس پر مخدوم جاوید ہاشمی نے انہیں کہا کہ کارکنوں کے لئے ان کے گھر کے دروازے ہمشیہ کھلے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھبی عہدوں کا مطالبہ نہیں کیا ہے اورکراچی روانہ ہو گئے۔