24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:29
بنوں میں اسکائوٹس کی عمارت پر شدت پسندوں کا حملہ
اے آر وائی - بنوں میں اسکائوٹس کی ٹوچی چیک پوسٹ کی عمارت پر شدت پسندوں نے حملہ کرکے عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیاہے۔ حملے میں سات اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے پانج بجے بنوں کے کوہاٹ روڈ کے قریب واقع اسکائوٹس پوسٹ کو شدت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے تباہ کرنے کی کوشش کی جس پر ایف سی کے اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کرکے شدت ہسندوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے جہاں میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ علاقے میں اب بھی کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے۔