24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:54
جاوید ہاشمی کے فیصلے سے دل ٹوٹ گیا، پرویز رشید
جنگ نیوز -
لاہور… پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان پرویز رشید نے کہا ہے کہ آج ملتان میں گیارہ بجے مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات طے تھی تاہم ناجانے وہ کونسی طاقتیں ہیں جنہوں نے یہ ملاقات نہیں ہونے دی۔ پرویز رشید نے جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی کے ساتھ ہمارا طویل تعلق رہا ہے اورہم نے جمہوریت کے لیے اکھٹے لاٹھیاں کھائیں ہیں، ان کے اس فیصلے سے دل ٹوٹ گیا۔انھوں نے کہا کہ آج ملتان میں گیارہ بجے مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات طے تھی لیکن ناجانے وہ کونسی طاقتیں ہیں جنہوں نے یہ ملاقات نہیں ہونے دی۔پرویز رشید نے کہا کہ یہ وہ طاقتیں جو پارٹیوں کو توڑتی رہیں ہیں کبھی یہ طاقتیں ضمیر کی آواز بن کر اور کبھی احسان بن کر دوسروں پر اتر رہی ہیں۔